جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کو 34 سال بعد ایشیاکپ کی میزبانی مل گئی

datetime 30  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ مین اور ویمن 2025 کے میزبان کا اعلان کردیا، دونوں ایونٹس کی میزبانی بھارت کرے گا، بنگلہ دیش کو 2027 میں ہونے والے ایشیاکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارت ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرے گا جو ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، جو بھارت میں ہی شیڈول 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کا پیش خیمہ ہے۔

2016 میں جب ایشیا کپ پہلی بار ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا گیا، تب سے ایشیا کپ کو عالمی ایونٹ کیلئے ڈریس ریہرسل کے طور پر استعمال کیا گیا اور اسے اس فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے جس فارمیٹ میں اگلا ورلڈکپ شیڈول ہوتا ہے۔پاکستان میں ہونے والے 2023 کا ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوا، کیونکہ بھارت نے پڑوسی ملک کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔ایشین کرکٹ کونسل نے 2027 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دی ہے، 2027 کا ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا کیونکہ اسی سال جنوبی افریقہ میں ون ڈے ورلڈکپ شیڈول ہے۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں افغانستان، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش شامل ہیں، جبکہ ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کا ایک نان ٹیسٹ ممبر کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے شامل ہوگا۔بھارت دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی، وہ ایشیاکپ کے آخری 4 ایڈیشنز میں سے 3 جیت چکا ہے، بھارت نے کولمبو میں گزشتہ سال کے 50 اوورز کے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ بھارت نے آخری بار 1990ـ91 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی جس میں بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔مجموعی طور پر اب تک 1984 سے شروع ہونے والے ایشیاکپ کے 16 ٹورنامنٹس ہوچکے ہیں، جس میں سب سے زیادہ بھارت 8 بار چیمپئن بنا ہے، سری لنکا 6 اور پاکستان صرف 2 بار یہ کپ جیتنے میں کامیاب رہا ہے، بنگلہ دیش 3 بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود ایک بار بھی ٹرافی نہیں اٹھاسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…