بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

datetime 15  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محمد حارث کو ڈارون میں ہونے والے محدود اوورز کے میچوں کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان شاہینز 4سے 18 اگست تک ہونے والے اس دورے میں پچاس اوورز کے دو میچوں کے علاوہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ نامی ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔محمد حارث نے آخری مرتبہ کولمبو میں منعقدہ اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی تھی جس کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 128رنز سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

پاکستان شاہینز پہلے ہی سے ڈارون میں موجود ہے جہاں اسے بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کھیلنے ہیں جو 19سے 22جولائی تک اور 26سے 29جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان شاہینز 50اوور کے میچ ناردن ٹیریٹری (این ٹی)اور بنگلہ دیش اے کے خلاف بالترتیب 4اور6اگست کو کھیلے گی۔پاکستان شاہینز 9اگست سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں شریک دیگر ٹیمیں اے سی ٹی کومیٹس،بنگلہ دیش اے ، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز ، پرتھ اسکارچرز ،ناردرن ٹیریٹری سٹرائک۔ایڈیلیڈ سٹرائکرز اور تسمانیہ ہیں۔پاکستان شاہینز مسلسل دوسرے سال ڈارون میں ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ پچھلے سال اسے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے 46رنز سے ہرایا تھا جبکہ پاکستان شاہینز نے ون ڈے میچز میں پاپوا نیوگنی کو224رنز سے اور ناردن اسٹرائیک کو 84 رنز سے ہرایا تھا۔

وائٹ بال کے میچز کے لیے ریڈ بال سائیڈ سے سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبد الفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، جہانداد خان ، محمد حارث، محمد عمران جونیئر اور عثمان خان کو ٹیم میں کامران غلام ، خرم شہزاد ، مہران ممتاز، محمد علی، مبصرخان ۔ طیب طاہر اور عمر امین کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں محمد حارث (کپتان )عبدالفصیح ، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم،حسیب اللہ (وکٹ کیپر ) ، محمد عرفان خان، جہانداد خان، کاشف علی، محمد حریرہ ، محمد عمران جونیئر، عمیربن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی اور عثمان خان شامل ہیں جبکہ پلیئر سپورٹ اسٹاف میں عبدالرحمن (ہیڈ کوچ )، محمد مسرور ( اسسٹنٹ کوچ /منیجر) ، محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (انالسٹ ) شامل ہیں ۔

وائٹ بال میچوں کا شیڈول اس طرح ہے ، 4اگست -50اوورز کا میچ بمقابلہ ناردن ٹیریٹری (این ٹی ) ، 6اگست کو -50اوورز کا میچ بمقابلہ بنگلہ دیش اے، 10اگست کو بمقابلہ پرتھ اسکارچرز۔ (ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ) ، 11اگست کو بمقابلہ میلبرن اسٹارز (ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ) ، 13اگست کو تسمانیہ (ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ) ، 15 اگست کو میلبرن رینیگیڈز (ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ) ، 16اگست کو بمقابلہ بنگلہ دیش اے (ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز اور 17اگست کو اے سی ٹی کومیٹس ( ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…