جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

datetime 12  جولائی  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، سابق کپتان شاہد آفریدی جلد نانا بن جائیں گے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر بچے کی ولادت کے باعث بنگلادیش کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بالر شرکت نہ کرسکیں۔

ان کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں چند ہفتے بعد بچے کی ولادت متوقع ہے اس لیے روایتی انداز میں اگر وہ بچے کی پیدائش تک اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں آرام دے سکتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے جب کہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…