منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح، بھارتی بورڈ نے ٹیم پر پیسوں کی بارش کردی

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم پر پیسوں کی بارش کردی۔بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریبا 4 ارب پاکستانی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

جے شاہ نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بیمثال صلاحیت، عزم اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ بھارت گزشتہ روز بارباڈوس کے برج ٹان میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر عالمی چیمپئن بنا۔بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا اور جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…