ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

datetime 24  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ سائونڈ(این این آئی) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی جس کے بعد ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر اور جنوبی افریقہ نے 10 سال بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔انٹیگوا کے شہر نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گزشتہ روز انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جس کے بعد جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ناک آٹ کی صورتحال اختیار کرگیا تھا۔انتہائی اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنائے تاہم بارش کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس کے تحت 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے 5 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

کالی آندھی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، ابتدائی دو وکٹیں صرف 5 رنز پر گرگئیں، شائے ہوپ صفر اور نکولس پورن ایک رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے۔کائل میئرز اور راسٹن چیز نے 81 رنز کی اہم شراکت قائم کی، میئرز 35 رنز بناکر آئوٹ ہوئے اور راسٹن چیز نے نصف سنچری اسکور کی، وہ 52 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کپتان رومن پال ایک، شرفانے رتھرفورڈ صفر، آندرے رسل 15، عقیل حسین 6 رنز بناکر آٹ ہوئے، الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، مارکو جانسن، ایڈن مارکرم، کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپننگ بلے باز ریزا ہینڈرکس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، کوئنٹن ڈی کاک نے 12 رنز بنائے، کپتان ایڈن مارکرم 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبس 29 رنز بناکر نمایاں رہے، ہینرک کلاسن نے 10 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 4 اور کیشو مہاراج 2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مارکو جانسن 14 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے 3 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی، آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…