بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں میں چھپ گئے

datetime 11  جون‬‮  2024 |

نیویارک (این این آئی)نیویارک کے نسا اسٹیڈیم میں اتوار کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کیمپ میں دوسرے روز بھی سوگ کا ماحول رہا ۔پاکستانی کرکٹرز بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بہت زیادہ دبا ئوکا شکار ہیں اور کھلاڑیوں نے زیادہ وقت اپنے کمروں میں رہ کر گزارا۔

پاکستان ٹیم نے نیٹ پریکٹس بھی نہیں کی جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کی تھی۔اس سے قبل ڈیلس میں امریکا کے خلاف سپر اوور میں شکست کے بعد نیویارک پہنچ کر کھلاڑی گھومنے اور کھانا کھانے ہوٹل سے باہر نکلے تھے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کے بعد کیمپ میں سوگ کا سا ماحول رہا۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…