منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواہش ہے تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں، نسیم شاہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ انڈر۔19 ٹیم میں شامل عبید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔16 سالہ عبید شاہ نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی اور اب خواہش ہے کہ اپنے بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں۔ عبید شاہ پاکستان انڈر۔19 ٹیم کا حصہ ہے اور وہ اس وقت اے سی سی انڈر۔19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگے کیلئے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ عبید نے کہا کہ وہ اپنے ہر میچ سے قبل اپنے بھائی کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور میچز سے قبل کنڈیشن کے بارے میں ان سے مشورہ بھی کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انڈر۔19 ایشیا کپ سے قبل بھی وہ نسیم سے مشورہ کریں گے کہ یو اے ای میں کیسے بولنگ کرنا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ کنڈیشنز کے حساب سے بولنگ کرنا جانتے ہیں، نئے گیند سے اٹیک بھی کرسکتے ہیں جبکہ پرانے گیند سے بھی مستفید ہونے کا ہنر آتا ہے۔ایک سوال پر عبید شاہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں اور محمد برادرز، الہٰی برادرز اور اکمل برادرز کی طرح اپنا نام بھی ریکارڈز بک میں درج کروائیں۔انہوںنے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں نسیم نے انہیں انجری سے بچنے کیلئے بولنگ ایکشن درست کرنے کا مشورہ دیا جس پر انہوں نے عمل کیا۔انڈر۔19 ایشیا کپ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس ایونٹ میں اپنا بہتر کھیل پیش کریں اور پاکستان کو سرخرو کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…