اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

جب تک سرحدی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ممکن نہیں، بھارتی وزیر

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جب تک سرحدی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات برسوں سے معطل ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی اور ایشیائی کپ میں میچ کھیلتی ہیں۔بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بی سی سی آئی نے بہت پہلے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ میچ اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ میں ہونے والے میچ میں پاکستان کو بھارت نے 228 رنز سے شکست دی، بعدازاں پاکستان کو ایونٹ میں سری لنکا سے

شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔ایشیا کپ ون ڈے 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…