ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

پہلی کمائی سے ماں کو عمرہ پر لے گیا۔۔ ماں باپ کی دعاؤں سے کامیابی کیسے ملی؟ شاہین شاہ کی زندگی کے چند دلچسپ راز

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی زندگی سے متعلق حیران کن تفصیلات جس کے بارے میں شاہد ہی آپ جانتے ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر “شاہین شاہ کی خواہش تھی کہ ماں باپ کو عمرہ پر لے کر جاؤں تو وہ اپنی پہلی کمائی سے گھر والوں کو عمرہ پر لے گیا۔

والد مجبوری کی وجہ سے نہیں جاسکے مگر والدہ اور بھائی ساتھ گئے تھے۔ ہمارا بھائی بہت ملنسار اور خوش مزاج ہے”۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق یہ کہنا ہے مشہور بولر شاہین شاہ آفریدی کے بھائی شان آفریدی کا جنھوں نے کچھ عرصہ پہلے یوٹیوب چینل پر اپنے بھائی کے بارے میں بہت سی باتیں کیں۔شان آفریدی نے بتایا کہ ان کے بھائی کے پاس کئی قیمتی گاڑیاں ہیں لیکن شاہین کو گاڑیوں کا کوئی خاص شوق نہیں، نہ ہی وہ دکھاوا پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک سادہ مزاج شخص ہیں جس نے بہت محنت کی۔ جب ان کو ٹرائل کے لئے بلایا گیا تھا تو انھوں نے جوتے اپنے دوست اور کپڑے اپنے بھائی کے پہنے تھے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کپڑے ان کو بڑے بھی تھے۔شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے شادی ہوئی ہے۔ ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب شاہین آفریدی نے ایک بار کہا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے تو تمام کزنز ہنس پڑے تھے لیکن انھوں نے جو کہا وہ کر کے دکھایا۔گھر آ کر شاہین کیا کرتے ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شان آفریدی نے بتایا کہ ان کے بھائی گھر آ کر فون بند کردیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔ خاص طور پر بچوں کے ساتھ شاہین کو کافی لگاؤ ہے۔ اس کے علاوہ ماں باپ کی دعائیں بھی لیتے رہتے ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…