منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی دورے کے لیے منتخب کیا جائے تو ریٹائرمنٹ ختم کرسکتا ہوں، معین علی

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم سال کے آخر میں پاکستان کے دورے میں انہیں منتخب کرے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ختم کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق معین علی نے 64 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کیلئے خود کو محترک کرنے میں مشکل درپیش ہے

۔رپورٹ کے مطابق 34 سالہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم سے نیوزی لینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سریز سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔بی بی سی پر کمنٹری کے دوران معین علی نے تصدیق کی کہ وہ سردیوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم چاہیں گے تو پھر میں پاکستان میں ضرور کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے وہاں پر پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی لیکن یہ ویسا نہیں ہے، خاندانی پس منظر رکھنے والے خطے میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ کرنا حیرت انگیز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ تاریخی نوعیت ہوگا کیونکہ اس نے کافی سالوں سے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔معین علی نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ وہاں پر سپورٹ اور پیار حاصل ہوگا کیونکہ وہ لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، یہ ایسی چیز ہے جو یقینی طور پر دلکش ہے۔نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاڈز ٹیسٹ میں پانچوں وکٹوں کی فتح حاصل کرکے متاثر کیا ہے۔انگلینڈ کو جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات درپیش ہیں، لیکن معین علی نئی ٹیم کا حصہ بننے کے بارے میں دلچپسی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے انہیں منع کرنے میں مشکل ہوگی، انہوں نے مجھے تھوڑا سا ڈرایا ہے، ہم بات چیت کرنے جارہے ہیں دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔اس وقت جب میں نے کہا کہ میں ریٹائر ہو گیا ہوں، مجھے کرکٹ سے بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوئی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…