پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

تمام ٹیمیں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان جائیں گی،آئی سی سی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ امید ہے تمام ٹیمیں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جائیں گی۔چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے سے صحافی نے یہ سوال پوچھا کہ کیا آئی سی سی کو یقین ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیمیں پاکستان کا سفر کریں گی؟

جس پر اْنہوں نے کہا کہ جی ہاں! بالکل تمام ٹیمیں پاکستان جائیں گی۔گریگ بارکلے نے کہا کہ اگر پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے کے قابل نہ ہوتا تو ہم کبھی اْنہیں یہ عالمی ایونٹ نہ دیتے پاکستان قابل ہے، اسی وجہ سے ہم نے اْنہیں یہ سْنہرا موقع دیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان اس عالمی ایونٹ کے لیے تمام تر حفاظتی اقدام کرے گا۔چیئرمین آئی سی سی نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ میں صرف امید کرتا ہوں کہ کرکٹ ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے ایک طاقت ثابت ہو سکتی ہے، کھیل قوموں کو ایک دوسرے کے ساتھ لانے میں مدد کرنے کے لیے ایک عظیم چیز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…