جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمر گل کو باؤلنگ کوچ کا عہدہ مل گیا  

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل کو باؤلنگ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ چار سیزنز سے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی پالیسی کی وجہ سے اب عبدالرزاق پی ایس ایل فرنچائز کے لیے مزید کام نہیں کر سکتا۔

عبدالرزاق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک ایسوسی ایشن سے بطور کوچ وابستہ ہیں لہٰذا ڈومیسٹک کرکٹ سے منسلک کوئی بھی فرد مفادات کے ٹکراؤ کی پالیسی کے تحت پی ایس ایل فرنچائز کی کوچنگ نہیں کر سکتا۔47ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے 36سالہ سابق فاسٹ باؤلر گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ کوچنگ کی ذمے داری ادا کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمر گل کا ٹی20 کیریئر بہترین رہا اور وہ اپنے پیشرو عبدالرزاق کے بہترین جانشین ثابت ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ جدید دور کے کھیل کے حوالے سے عمر گل کی معلومات نسیم شاہ اور محمد حسنین اور نسیم شاہ جیسے ہمارے فاسٹ باؤلرز کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ آنے والی پی ایس ایل میں وہ ہماری ٹیم کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔اپنی عمدہ یارکرز کی وجہ سے ‘گْل ڈوزر’ کے نام سے مشہور عمر گل نے 2003 میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف بالترتیب ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 400 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے قطع نظر ٹی20 کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہوئی تو عمر گل اس فارمیٹ کے سب سے کامیاب باؤلر کے طور پہر ابھر کر سامنے آئے اور 2007 اور 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر رہے۔اپنی شاندار یارکرز کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے وبال جان بنے رہے اور ایک عرصے تک ٹی20 کرکٹ میں عالمی نمبر ایک باؤلر کے منصب پر فائز رہے۔2012 تک عمر گل قومی ٹیم کا مستقل حصہ رہے خصوصاً ون ڈے اور ٹی20 میں ان کی کاکرردگی قابل ستائش تھی جبکہ 2010 کے لارڈز ٹیسٹ میں محمد آصف اور محمد عامر پر پابندی کے بعد مشکل وقت میں معر گل نے ہی پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ لائن کو سہارا دیا تھا۔عمر گل نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2013 میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کھیلا تھا جبکہ 2016 میں آخری ون ڈے اور ٹی20 میچ کھیلا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…