ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حمیزہ مختار نامی خاتون کے قومی کرکٹر پر شادی جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات کے بعدقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نامناسب سلوک اور مار پیٹ کے الزامات عائد کرنے والی خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروایا۔

پولیس نے عدالت میں نامکمل رپورٹ جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔قومی ٹیم کے کپتان اس وقت سکواڈ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں، کم گو اور شرمیلے بابراعظم پر خاتون کے الزامات نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی، بیشتر لوگ بابراعظم کے حق میں جب کہ کئی مخالفت میں بھی تبصرے کررہے ہیں ۔دوسری جانب پی سی بی نے خاتون کے الزامات کو بابراعظم کا ذاتی مسئلہ قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…