اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کومات دے دی، نیا ریکارڈ قائم

28  ستمبر‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)پاکستان کے مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ میں ایک بار پھر اپنا نام درج کروادیا۔پاکستان کے محمد راشد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کوسر کو شکست

دی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے شرکت کی۔اس مقابلے میں محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کوسر کے ایک منٹ میں 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کے اکیڈمی ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔محمد راشد نے سوشل میڈیا پر اپنے ریکارڈ بنانے کے تاریخ ساز لمحات کو شیئر کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہوا عالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل محمد راشد نے بھارتی کنگفو پلئیر پبھاکر ریڈی کو کہنی سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں شکست دے دی تھی، محمد ارشد نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 256 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…