ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارنامہ ، اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بائولر بن گئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ کاؤنٹی کرکٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔

ساؤتھمپٹن میں ہونے والے میچ میں شاہین آفریدی بھرپور فارم میں دکھائی دیے اور مڈل سکس کے بیٹسمینوں کو بے بس کیے رکھا، انہوں نے 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا۔شاہین آفریدی نے آخری 4 وکٹیں 4 مسلسل گیندوں پر حاصل کیں اور نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے لیستھ ملنگا انٹرنیشنل مقابلوں میں جب کہ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل نے انڈیا اے کے خلاف، بنگلادیش کے الامین حسین، انڈیا کے ابھی مانیو متھی اور جیمز الینبی نے مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ پاکستان کے عامر یامین ٹی 10کرکٹ میں 4گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان کے علی گوہر، فضل اکبر، کامران حسین، خالد عثمان، تابش خان اور تاج ولی بھی چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…