نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری

  بدھ‬‮ 16 ستمبر‬‮ 2020  |  0:21

لاہور (این این آئی) نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں جاری، ایم جی زلمی کیمپ کے لیے پانچویں مرحلے میں لاہور میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز ہوئے ، جن میں ایم جی زلمی کیمپ کی ڈیجیٹل مہم سے شارٹ لسٹ کیے گئے نوجوان کرکٹرز شریک ہوئے ۔ماڈل ٹائون کرکٹ گرائونڈ بلاک ڈی لاہور میں ہونیوالے ٹرائلز میں پشاور زلمی کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹمین کامران اکمل اور فاسٹ بالر وہاب ریاض بھی موجود تھے ۔ پی ایس ایل کے سب سے کامیاب ترین بیٹسمین اور سب سے کامیاب بالر کو دیکھ کر نوجوان کرکٹرز کے

جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا ۔ ڈائریکٹر کرکٹ زلمی محمد اکرم اور اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے ٹرائلز لیے ۔ کامران اکمل نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ ٹیلنٹ سے نوجوان کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ، اس ٹیلنٹ ہنٹ مہم سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا ۔فاسٹ بالرز وہاب ریاض نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ سے ان تمام کلب کرکٹرز کو بھی اوپر آنے کا موقع ملا جنہیں اس سے پہلے کوئی مواقع نہیں مل سکے تھے ، اس ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہورہا ہے ۔ایم جی زلمی کیمپ میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کیا جارہ ہے۔ لاہور سے پہلے جمرود، پشاور، صوابی اور سوات میں بھی ٹرائلز کیئے گئے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎