اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل گیا ایک سال میں کتنی رقم ملے گی؟جانئے

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن  )  پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار سپانسر مل ہی گیا جب کہ سابقہ معاہدے سے بہت کم رقم پر ڈیل فائنل ہوگئی۔ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے، پی سی بی کا سپانسر شپ کے حوالے سے ایک مشروب ساز ادارے سے

تین سالہ معاہدہ7.5 ملین ڈالر(تقریباًایک ارب 25 کروڑ سے زائد روپے) کا تھا، دیگرچھوٹی سپانسر شپس ملا کر مجموعی رقم تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے بنتی تھی، معاہدے حال ہی میں ختم ہوئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بورڈ کو اس بار اتنی رقم ملنے کی امید نہیں تھی اس لیے ٹینڈر میں ریزرو پرائس ایک ارب روپے رکھی،حیران کن طور پر اس میں زیادہ دلچسپی سامنے نہیں آئی، ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی، اس نے بھی سابقہ معاہدے کی 33 فیصد رقم کی ہی پیشکش کردی، بورڈ نے اس پر براہ راست سابقہ اسپانسرسے رابطے کا فیصلہ کیا مگر معاملات مذکورہ کمپنی نے ہی طے کیے،ذرائع کے مطابق ایک سال کی 20 کروڑ روپے سے بھی کم رقم ملنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…