جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونس خان نے میری گردن پر چھری کیوں رکھی؟ گرانٹ فلاور کا انٹرویو میں انکشاف

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (آن لائن ) سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور نے دعوی کیا ہے کہ مشوروں سے تنگ آکر وقار یونس خان نے 2016ء میں برسبین ٹیسٹ کے دوران میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016ء میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔ گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔ فلاور نے بتایا کہ ناشتے کے وقت میں یونس کو بیٹنگ ٹپس دینے گیا تو اس نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا اور میرے گلے پر چھری رکھ دی ،اس موقع پر مکی آرتھر بیٹھے ہوئے انہیں مداخلت کرنا پڑی۔یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان صفر پر آو ٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014ء سے 2019ء کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھے۔  سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور نے دعوی کیا ہے کہ مشوروں سے تنگ آکر وقار یونس خان نے 2016ء میں برسبین ٹیسٹ کے دوران میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔ ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016ء میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…