ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عابد علی نے سنچری اور عالمی ریکارڈ بیٹی کے نام کردیا، عالمی کرکٹ ٹیموں کے نام اہم پیغام بھی جاری کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری بدولت نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے اوپننگ بلے باز عابد علی نے اپنی شاندار اننگز بیٹی کے نام کردی۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی،تین دن مسلسل بارش سے بری طرح متاثر ہونے والے یہ میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا اور ڈرا پر ختم ہوا تاہم عابد علی نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی اننگز کو ناصرف اپنے لیے بلکہ پاکستانی شائقین کے لیے بھی یادگار بنا دیا۔

انہوں نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی ہی اننگز میں سنچری اسکور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے ورلڈ ریکارڈ بنانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصے سے سخت محنت کر رہا تھا اور اچھے وقت کا منتظر تھا۔انہوں نے کہا کہ سنچری کے قریب پہنچنے پر میں تناؤ کا شکار تھا لیکن میں بابر اعظم کو کریڈٹ دیتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صبر کا مشورہ دیا کہ آپ آرام سے کھیلیں اور سنچری کے لیے آپ کو وقت مل جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ٹیم کے تمام اراکین، کوچنگ اسٹاف اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سب لوگوں نے مجھے اعتماد بخشا۔عابد علی نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر 10سال بعد کرکٹ کی واپسی کے موقع پر سنچری اسکور کرنے پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے اور میں یہ سنچری اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔انہوں انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور میں اپنے والدین، اہلخانہ، میڈیا سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کوشش کروں گا کہ میں زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھاتا رہوں۔ عابد علی نے ایک موقع پر کہاکہ پاکستان محفوظ ملک ہے دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کھیلیں۔ ایک سوال پر عابد علی نے کہاکہ مجھے گلہ کسی سے نہیں مجھے میرے ٹائم پر موقع ملا کھیلنے کا، میڈیا کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے سپورٹ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میں اسلام آباد ریجن میں کھیلتا رہا ہوں اورمجھے آئیڈیا تھا کیسے کھیلنا ہے۔ ایک سوال پر عابد علی نے کہاکہ محنت کا کوئی نعم البدل نہیں،کوچ اور کپتان نے کہا اعتماد سے کھیلو۔کرکٹ کو انجوائے کرو اور پچ پر اسٹے کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…