اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا نے وائٹ واش کر دیا، دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم سری لنکا جیسی ٹیم کے ہاتھوں تینوں میچوں میں شکست کھا گئی، تیسرے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے شاندار 78 رنز بنائے۔ محمد عامر نے 3 جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، 148 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے
پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 134 رنز بنا سکی اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، حارث سہیل اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، بابراعظم نے 27 رنز اور حارث سہیل نے 52 رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ سری لنکا نے 13 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں تین جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کیں۔ عمراکمل،احمدشہزاداورمحمدحسنین کو ڈراپ کر کے حارث سہیل،افتخار احمداورعثمان خان شنواری کوٹیم شا کاحصہ بنایا گیا۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل تھی فخرزمان،بابراعظم،حارث سہیل، سرفرازاحمد(کپتان)، افتخاراحمد، آصف علی، عماد وسیم،شاداب خان،وہاب ریاض،محمدعامر اورعثمان خان جبکہ ریزروکھلاڑیوں میں احمدشہزاد،عمراکمل، فہیم اشرف،محمدنواز اوراحمدحسنین شامل تھے۔سری لنکاکی ٹیم داسن شناکا (کپتان)، دانوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، انجیلو پریرا، اوشادا فرنانڈو، وانندو ہسارنگا، لہیرو مدوشانکا، لکشن سنڈیکان، کوس راجیتھا، لہیرو کمارا پرمشتمل تھی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوگئے،سری لنکا کے بعد اب انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ بھی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔لاہور میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلی سطح کے وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔
برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز جبکہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد کا حصہ تھے۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔بیرون ملک سے آنے والے اعلی سطح کے وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔