پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مصباح الحق برس پڑے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر برس پڑے اور کہاہے کہ ایسی ٹیم سے ہار جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر ہیڈ کوچ نے کہاکہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہار جس کے مین پلیئرز نہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹیم اچھا کھیلی، جس طرح یارکرز سری لنکا نے کیے ہم نہیں کرسکے، بولنگ کے شعبے میں بہت کام کرنا ہے، وقار یونس آئے ہیں۔

اس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شاداب خان محنت کررہا ہے لیکن فارم نہ ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے، اس کا اعتماد بحال کرنا ہے۔مصباح الحق نے کہاکہ 3 برس صبرکیا، ابھی تو میری پہلی سیریز ہے، سب سری لنکا کو کمزور ٹیم کہہ رہے تھے اور ہمیں کہا جارہا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو کھلائیں لیکن اب سب نے نتیجہ دیکھ لیا؟ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کو کمزور نہیں کہہ سکتے۔چیف سلیکٹر کے مطابق بابر اعظم نے رنز نہیں کیے، ہم ایکسپوز نہیں ہوئے، ہم نے دیکھنا ہے کہ صرف ایک بیٹسمین پر انحصار نہیں کرنا، ہم اچھا کررہے تھے لیکن اس سیریزمیں اچھا نہیں کر سکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…