جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

مون سون کے دوسرے طاقتور سپیل کی پیشگوئی،الرٹ جاری

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغاز 19 جولائی سے متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 19 سے 23جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نالہ لئی، مری، گلیات اور برساتی نالوں میں طغیانی کا الرٹ کردیا گیا۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں 20سے 24جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

اعلامئے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی 19سے 23جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں، گرج چمک اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، پشاورچارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے، تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…