اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019 |

کینبرا(این این آئی)سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا آئندہ برس اپنے ملک میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 3،3 ٹی 20 میچوں کی سیریز سے کررہا ہے۔

جس کے لئے ایرون فنچ کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا ختم ہونے کے بعد اب پہلی بار ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بھی بننے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیری، آسٹن ایگر ، پیٹ کمنز ، گلین میکسویل، بین میکڈرمٹ ، کین رچرڈسن ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک ، آسٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔نیشنل سیلیکٹر ٹریور ہونز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کو سامنے رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ ان دونوں سیریز سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ خود کو پرکھنے کا بھی موقع ملے گا۔دورہ پاکستان کے بعد سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا، دوسرا میچ 28 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو طے ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 3 نومبر کو سڈنی میں رکھا گیا ہے۔ دوسرا 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…