ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

سلمان بٹ کی ڈبل سنچری اور ظفر گوہر کی آل راؤنڈ کارکردگی نے سنٹرل پنجاب کو سیزن میں دوسری کامیابی دلادی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سلمان بٹ کی شاندار ڈبل سنچری کے بعد ظفر گوہر کی آلراؤنڈر کارکردگی نے سنٹرل پنجاب کوبلوچستان کے خلاف میچ میں کامیابی دلادی ہے۔ ظفر گوہر کے ہمراہ تجربہ کاراسپنر بلال آصف کی گھومتی گیندوں نے 2 روز میں بلوچستان کی 20 وکٹیں گرا کرسیزن میں دوسری فتح سمیٹ لی ہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے پہلی اننگز میں521 رنز کے پہاڑ تلے دبی بلوچستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہونے کے بعد بھی

ایک اننگز اور 12 رنز سے شکست کھاگئی۔میچ کے آخری روز بلوچستان نے 141 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے بسمعہ اللہ خان کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔دوسرے راؤنڈ کی طرح میچ کے آخری روز کپتان اظہر علی نے ایک بار پھراسپنرز کے استعمال کی کامیاب حکمت عملی اپنائی۔ کپتان کی ہدایت پر تجربہ کار اسپنر بلال آصف اور نوجوان اسپنر ظفر گوہر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ بلال آصف نے چوتھے روز کھیل کے آغاز میں ہی مڈل آرڈر بیٹسمین ابوبکر کو 44 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم پر دباؤ بڑھادیا۔ دوسری اننگز میں81رنز کے خسارے پر موجود بلوچستان کو سبقت کے حصول میں صرف 4 وکٹوں کا سہارا تھا۔ ایسے میں بسمعہ اللہ خان نے قدرے تیز کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ بھی 70 کے انفرادی اسکور پر بلال آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 17 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ بلوچستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 69.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔میچ کی دوسری اننگز میں سنٹرل پنجاب کی اسپن جوڑی نے مشترکہ طور پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے آف اسپنر بلال آصف اور نسیم شاہ نے میچ میں 5 جبکہ ظفر گوہر نے

4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے 521 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ سلمان بٹ نے شاندار 237 رنز بنائے تھے۔ کپتان اظہر علی اور آلراؤنڈر ظفر گوہر نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 270 رنز پر ڈھیر ہونے کے باعث فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ بسمعہ اللہ خان 71 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے تھے۔دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان

سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو تیسرے راؤنڈ میں بلوچستان کے خلاف بھاری مارجن سے کامیابی نے پوائنٹس ٹیبل پرمزید مستحکم پوزیشن دلادی ہے۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا ، جہاں سنٹرل پنجاب کی ٹیم ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا کے مدمقابل آئے گی جبکہ بلوچستان اور ناردرن کے میچ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…