پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم چھاگئے،متعدد ریکارڈز ٹوٹ گئے سمرسیٹ کیلئے ایک اور نصف سنچری اسکور کر ڈالی،ٹی ٹونٹی میں 500سے زائد رنز کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔سمرسیٹ کیلئے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے گلامورگن کے خلاف ایک اور نصف سنچری اسکور کر ڈالی اور اب ٹورنامنٹ میں ان کے رنز کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔بابر اعظم کسی بھی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 500 سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ احمد شہزاد کے پاس تھا

جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران 486 رنز بنائے تھے۔بابر اعظم کے شاندار 63 رنز کی بدولت ان کی ٹیم نے گلامورگن کیخلاف 25 رنز کی فتح حاصل کی۔انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور سات دلکش چوکے لگائے۔اس کے علاوہ 24 سالہ کرکٹر نے ٹی ٹونٹی کیرئیر کے دوران 4000 رنز بھی مکمل کیے اور ایسا کرنے والے وہ تیز ترین پاکستانی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…