سیزن 2019-20کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، تین کیٹگریز میں 19کھلاڑی شامل ،بڑے بڑے برج الٹ گئے

8  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے سیزن 2019-20کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ،شعیب ملک اورمحمدحفیظ کوسنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیاگیاتاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل 6 میچوں سمیت 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 کھلاڑیوں کونیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے جبکہ گزشتہ سال سنٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔کٹیگری اے میں3کھلاڑی سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ، کٹیگری بی میں8کھلاڑی اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض ،کٹیگری سی بھی 8کھلاڑ ی ابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کوسنٹرل کنٹریکٹ دیاگیاہے۔نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔ سنٹرل کنٹریکٹ گزشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں،ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، اعتماد ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول یہ ہے پاکستان بمقابلہ سری لنکا 2 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا 2 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی میچزاورپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچزشامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…