جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یانہیں؟اہم خبر آگئی

datetime 21  جولائی  2026 |
Summer Vacations in Punjab

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں،

جس کے ساتھ ہی والدین، طلبہ اور اساتذہ کے درمیان یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ آیا تعلیمی ادارے یکم اگست سے معمول کے مطابق کھلیں گے یا شدید گرمی کے باعث تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا۔صوبائی حکومت نے پہلے ہی سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے یکم جون سے 31 جولائی 2026 تک موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، جبکہ نئے تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز کی تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگست کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں نمی کے زیادہ تناسب کی وجہ سے موسم مزید گرم محسوس ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ماہرین موسمیات نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہ سکتا ہے،

جس کے باعث مختلف شہروں میں آمدورفت اور تعلیمی سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاہم تعطیلات میں ممکنہ توسیع کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق تعلیمی ادارے یکم اگست سے ہی کھلنے کا امکان ہے کیونکہ حکام نے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی کا عندیہ نہیں دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی حکومت سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات میں توسیع نہیں کی تھی اور تعلیمی سرگرمیاں طے شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔اب والدین اور طلبہ کو صوبائی حکومت کے آئندہ فیصلے کا انتظار ہے کہ آیا موسمی حالات کے پیش نظر اسکول کھولنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی کی جاتی ہے یا موجودہ شیڈول ہی برقرار رکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…