جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی باکسرکا ٹیبل پرپستول اوربڑی گن رکھ کرپاکستانی باکسرکو چیلنج،عامر خان کے معنی خیز جواب پر شدید شرمندگی کاسامناکرنا پڑ گیا

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

لندن(آن لائن) بھارتی باکسر نیراج گویت نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر میں ٹیبل پر پستول اور مختلف اقسام کی گنز رکھ کر پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کو باکسنگ مقابلے کا چیلنج دے دیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہتھیاروں کے ساتھ تصویر لگا کر نیراج گویت نے لکھا کہ”میں اب مکمل طور پر فٹ ہوں اور عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں“۔نیراج گویت کے اس ٹویٹ پر برطانوی نڑاد پاکستانی

باکسرعامرخان نے بھارتی باکسر کو کرارا جواب دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے،مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اورکرنے کی ضرورت ہے“۔یاد رہے کہ ایتھنز اولمپکس 2004ء  کے سلور میڈلسٹ عامر خان اور نیراج گویت کے مابین 12جولائی کو فائٹ شیڈول تھی تاہم کارحادثے کے باعث نیراج گویت عامرخان سے فائٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…