اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ کا بڑا سرپرائز،محمد عامرکی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

datetime 31  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باولرانگلش کانٹی ٹیم ہیمپ شائر کے خلاف میدان میں اتریں گے جس کے لئے انہوں نے پریکٹس شروع کر دی ہے۔محمد عامر اس سے پہلے سپاوزل ویزہ پر برطانیہ میں مقیم تھے، انہوں نے کانٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے ویزہ کیٹگری تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔یاد رہے محمد عامر نے

کچھ روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کا باعث تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کریں گے۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، وہ پی سی بی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…