جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پشاور زلمی نے سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کردیا

datetime 30  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پشاور زلمی نے کھیلوں کے فروغ میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں انعقاد سے قبل ملک بھر میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز کر دیا ،پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا گرینڈ ایونٹ3اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا،ایونٹ زلمی ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا ۔پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا بڑا مقابلہ 3 اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ مقابلے زلمی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے سیرے فائٹ نائٹس کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے ۔پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل زلمی پورے پاکستان میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کیفروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔چیئرمین سیرے فائٹ نائٹس سعد خان نے کہا کہ پشاور زلمی برانڈ سے اشتراک کے بعد ہمیں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان فائٹرز کو اپنی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس ایونٹ اور پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو فروغ دینے پر وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سیرے فائٹ نائٹس کے سی ای او عمر طور نے کہا کہ ان مقابلوں میں دو خواتین سمیت چھبیس فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ سے مکس مارشل آرٹ کے کھیل کو پاکستان میں فروغ حاصل ہوگا ۔3اگست کو اسلام آباد میں ہونیوالے اس گرینڈ ایونٹ کی مزید تفصیلات کے لیے پریس کانفرنس 2اگست کو مارگلہ ہوٹلز میں منعقد ہوگی جس کے بعد 3اگست کو عامر خان باکسنگ ہال میں سنسنی خیز مقابلے منعقدہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…