ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے ”ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا،پاکستان کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) ورلڈ کپ 2019 کے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آ ئی سی سی) نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ فاتح انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور آسٹریلیا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے، کوئی بھی پاکستان کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ان کے ہم وطن لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں،

ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوفراآرچر، جیسن رائے، جو روٹ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ایلیکس کیری اور مچل اسٹارک اور بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ ٹیم میں کین ولیمسن(کپتان)،نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے کسی بھی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔دائیں ہاتھ کے بھارتی اوپنر کا ورلڈکپ 2019 شاندار رہا، روہت شرما نے ریکارڈ 5 سنچریاں اسکور کیں،جو کسی بھی بلے باز کی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کے 9 میچز میں 648 رنز بنائے اور حالیہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بنے۔انگلش ٹیم کے جارح مزاج اوپنر نے ورلڈکپ 2019 میں 7 اننگز میں 443 رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر کی حالیہ ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی، شکیب الحسن نے 8 میچز میں 606 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 11 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انگلش بلے باز جو روٹ نے حالیہ ورلڈ کپ میں 11 میچز میں 556 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈکپ جتوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ورلڈکپ میں انگلینڈ کی کامیابی کا جب تذکرہ ہوگا تو بین اسٹوکس کا نام ضرور یاد کیا جائیگا،

اس کھلاڑی کی فائنل میں شاندار بیٹنگ کو شائقین برسوں یاد رکھیں گے۔ بین اسٹوکس نے حالیہ ورلڈکپ میں 468 رنز اسکور کیے اور فائنل میں 84 رنز کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر گزشتہ ورلڈ کپ کی طرح اس ورلڈ کپ میں بھی چھائے رہے،بائیں ہاتھ کے بولر نے اپنی شاندار یارکر سے بلے بازوں کو پریشان کیا۔ اسٹارک نے اس ٹورنامنٹ میں 27 شکار کیے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے ٹرینٹ بولٹ اور ہینری کی موجودگی میں اپنی ٹیم کے لیے اسٹرائیک بولر کا کردار ادا کیا۔ دائیں ہاتھ کے بولر نے حالیہ ورلڈکپ کے 9 میچز میں 21 شکار کیے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر انگلینڈ کے ابتدائی اسکواڈ میں بھی شامل نہیں تھے۔ آخری وقت میں ٹیم شامل ہونے والے آرچر نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا اور ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جو آخری اوورز میں یارکرز اور کم رنز دینے کی وجہ سے مشہور ہیں، حالیہ ورلڈ میں بھی انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی،بمراہ نے 9 میچز میں 18 وکٹیں حا صل کیں۔نیوزی لیں ڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے بولر نے حالیہ ورلڈ کپ میں 10 میچز میں 17 وکٹیں حاصل کیں جس میں اذسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…