بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی،بھارتی آل راؤنڈرہاردک پانڈیا کے بارے میں بڑے دعوے

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی۔عبدالرزاق کے مطابق بھارتی ہارڈک پانڈیا میں دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں لیکن اس میں ابھی بہت سی خامیاں بھی ہیں جن کو دور کرکے اسے دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنایا جاسکتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ اگر چاہے تو میں اس کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے تیار ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف

میچ کے دوران میں نے پانڈیا کی بیٹنگ اور بولنگ کا بغور جائزہ لیا ہے جس کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ عمدہ کارکردگی کے باوجود اس میں بڑی خامیاں موجود ہیں، اگر مجھے یو اے ای سمیت کسی اور جگہ پر کوچنگ کا موقع دیا جائے تو میں یہ خامیاں دور کر سکتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کوچنگ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں تھیں لیکن بورڈ حکام کی طرف سے اس پیشکش کا مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…