بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت مل گئی!

datetime 22  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک نئی سہولت متعارف کروا دی ہے،

جس کا مقصد ٹیرف سے متعلق معلومات کو زیادہ واضح اور آسان انداز میں عوام تک پہنچانا ہے۔پی ٹی اے نے صارفین کی آگاہی اور قیمتوں میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سرکاری ویب سائٹ کے “صارفین کی آگاہی” سیکشن کو مزید اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نئے فیچرز کے ذریعے صارفین مختلف موبائل پیکیجز اور ان کی قیمتوں کا آسانی سے جائزہ لے سکیں گے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ملک میں کام کرنے والی تمام موبائل کمپنیوں کے صارفین میں مقبول 15 ہائبرڈ اور ڈیٹا بنڈلز کی تفصیلات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہر کمپنی کی تازہ ترین ٹیرف شیٹس بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اب مختلف پیکیجز کی سہ ماہی قیمتوں، سالانہ قیمتوں میں تبدیلی کی شرح، پیکیج کی مدت اور متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کا بآسانی موازنہ کر سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست، شفاف اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق بہترین موبائل پیکیج کا انتخاب کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…