بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ قیمتیں، اہم مذاکرات

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) کے نمائندہ وفد نے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے ملاقات کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے نئے نظام پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں ڈیلرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کی پالیسی پر نظرثانی کی جائے، کیونکہ اس سے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اجلاس کے دوران پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف کاروباری ماحول متاثر ہوگا بلکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی چین اور تقسیم کا نظام بھی مشکلات سے دوچار ہو سکتا ہے۔وفد نے اپنے مؤقف میں مطالبہ کیا کہ ڈیلرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے منافع کا مارجن 8 فیصد مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر عائد ٹرانزیکشن چارجز کے مسئلے کا بھی فوری اور مستقل حل نکالنے کی درخواست کی گئی۔

مذاکرات کے دوران چیئرمین اوگرا نے ڈیلرز کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے لیے سات روز کی مہلت طلب کی، تاہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 22 جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا، جہاں ملک بھر کے ڈیلرز سے مشاورت کے بعد اوگرا کی جانب سے مانگی گئی مہلت پر فیصلہ کیا جائے گا۔پی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک گیر ہڑتال سمیت مختلف آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا، جس کے بعد حتمی فیصلے سے اوگرا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…