منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

والدہ کو عمرہ ویزے پر ساتھ لے جا کر یورپ جانے کی کوشش ناکام، 4 مسافر آف لوڈ

datetime 21  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے چار مسافروں کو مشتبہ غیر قانونی امیگریشن کی کوشش پر آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران مسافروں کے سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ ایک مسافر کو پہلے بھی ترکی میں غیر قانونی داخلے کی کوشش پر ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ دو دیگر مسافروں کے قبضے سے آذربائیجان کے وزٹ ویزے بھی برآمد ہوئے۔مزید تفتیش اور موبائل فونز کی فورنزک جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ دو مسافر اپنی والدہ کو عمرہ کرانے کے بہانے سعودی عرب لے جا رہے تھے، جہاں سے والدہ کو واپس پاکستان بھیجنے اور خود یورپ جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

چیٹ ریکارڈ کے مطابق مسافروں نے باکو-سربیا روٹ کے ذریعے یورپ پہنچنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور وہ مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے ایجنٹس سے مسلسل رابطے میں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…