بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2019ء کا اہم ترین میچ (آج )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں کھیلاجائے گا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کا اہم ترین میچ (آج ) اتوار کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈزکرکٹ گراؤنڈلندن میں کھیلاجائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا ،میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائیگی،پاکستان اس میچ سے قبل ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔قومی ٹیم کو آخری میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں بہترین انداز میں واپسی کی جس کے بعد سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم اس کے بعد سے فتح قومی ٹیم سے روٹھ گئی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان نے جیتی ہوئی بازی گنوا دی جبکہ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ٹیم آؤٹ کلاس ہوئی جس سے عالمی کپ سے اخراج کی تلوار سر پر لٹکنا شروع ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا قوی امکان ہے اور ناقص فارم سے دوچار شعیب ملک اور حسن علی کو اگلے میچ میں بٹھایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…