نیویارک (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اسپین کی تاریخی کامیابی پر اسٹار فٹبالر لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی ارجنٹینا کے خلاف 0ـ1 سے تاریخی فتح پر لامین یامال کی گرل فرینڈ انیس گارسیا نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔انیس گارسیا نے لامین یامال کے ساتھ ٹرافی تھامے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘مبارک ہو میری محبت، آپ ورلڈ چیمپئن ہو۔جواب میں یامال نے بھی لکھا کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں،گارسیا سانتوس کے اس پیغام نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور مداحوں کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے گئے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیس گارسیا کو لکی چارم بھی قرار دیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں اسپین کے مینیجر لوئس ڈی لافونٹے نے بھی فائنل کے بعد یامال کی کارکردگی کی تعریف کی اور ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔



















































