ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی بغاوت، پریکٹس سیشن میں شرکت کے بجائے ہوٹل میں موج مستی، نام منظر عام پر آ گئے، نجی ٹی وی کے انکشافات

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن) بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی بغاوت کا انکشاف، آل راونڈر شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان اور امام الحق نے اہم ترین میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی اور بھارت کیخلاف میچ میں شکست کے بعد اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کی گئی۔ بھارت کیخلاف اہم ترین میچ کیلئے آخری پریکٹس سیشن کے دوران 5 کھلاڑیوں نے حصہ نہیں لیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کھلاڑیوں میں آل راونڈر شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، فخر زمان اور امام الحق شامل ہیں۔یہ کھلاڑی پریکٹس سیشن میں شرکت کی بجائے ہوٹل میں موج مستی کرتے رہے۔دوسری جانب مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں تناؤ کی صورتحال ہے۔ کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان کی شدید سرزنش کی۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انضمام الحق اور مکی آرتھر غیر ضروری طور پر دخل اندازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو کہا کہ میں تو گیا لیکن بہت سے لوگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہو گیا آب آگے دیکھیں البتہ اس سے پہلے انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے، اگر خدانخواستہ ٹیم کے ساتھ کچھ برا ہوا تو سب کچھ بہہ جائے گا، میرے ساتھ اور بھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پاکستان ی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور پاکستان بری طرح میچ ہار گیا۔

ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میچ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیر سپاٹے کرتے رہے اور نیند بھی پوری نہیں کی تھی۔ کپتان سرفراز احمد بھی میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے جبکہ کچھ کھلاڑی بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے سیر سپاٹے اور پارٹی کرتے رہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے تک شیشہ بار میں موجود ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موچ مستیا ں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اور ان کا بیٹا اذہان،فاسٹ بالر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔اگر پاکستانی قوم پہلے ہی میچ ہارنے کی وجہ سے غم و غصے کے عالم میں تھی،کھلاڑیوں کی موج مستیاں کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تو قوم سیخ پا ہو گئی اور سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی تاہم اب اس پر پی سی بی کی وضاحت آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بوڑد کی جانب سے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے تھے اور یہ ویڈیوز اسی روز کی ہے۔پی سی بی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ کی رات کھلاڑی ہوٹل میں ہی موجود تھے اور کسی بھی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے۔ورلڈ کپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچز کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے ترجمان کا کہنا ہیکہ پاکستان کی اگلی کمٹمنٹ ستمبر اور اکتوبر میں ہے۔سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ٹورنامنٹ کے دوران کارگردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہو سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…