پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

آپریشن کلین اپ،ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست،قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ پر بھاری پڑ گئی،کپتان اور کھلاڑیوں کے ساتھ چیئرمین،کوچ اور چیئرمین پی سی بی بھی زد میں آگئے اگر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے تو خدارا کرکٹ کی جان چھوڑ دیں، وزیراعظم سیاستدانوں کی طرح کھلاڑیوں کا بھی احتساب کریں، شائقین

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد شائقین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا۔بھارت سے شکست کے بعد شائقین نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کپتانی سرفراز احمد کے بس کی بات نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے ٹیم پر بوجھ بننے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر نکال باہر کرنا چاہیے۔شائقین نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اگر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے تو خدارا کرکٹ کی جان چھوڑ دیں،

وزیراعظم سیاستدانوں کی طرح کھلاڑیوں کا بھی احتساب کریں، بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ انتہائی برہم دکھائی دیے، انھوں نے فوری طور پر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا بھی مطالبہ کردیا۔شائقین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے چاہیے تھی تاہم افسوس دنیا ئے کرکٹ کی بڑی اتھارٹی کے مشورے کو بھی نظر اندازکردیا گیا، دنیا کی تمام ٹیموں سے ہار جاتے تو ہمیں افسوس ہوتا لیکن بھارت سے ہار کسی صورت قبول نہیں،شرمناک شکست نے سرشرم سے جھکا دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…