منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر بھارتی میڈیا پریشان پراپیگنڈہ شروع کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبئی( آن لائن )پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی ملتے ہی بھارت کو پریشانی ہونے لگی ، میڈیا نے ابھی سے اپنی ٹیم کے سرحد پار جانے پر سوال اٹھا دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سنگاپور میں ہونیوالے اجلاس میں آئندہ برس شیڈول ایشیائی شوپیس ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔

پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کو اپنے ملک میں ہی منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایشیا کپ 2020 آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں مختصر ترین فارمیٹ میں ہی کھیلا جائیگا۔بھارتی میڈیا نے اعتراض اٹھایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی اور تنائو کی وجہ سے ٹیم کے سرحد پار جانیکا امکان نہیں ہے، اسی لیے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے پر خوب تنقید ہوئی اور اسے حیران کن بھی قرار دیا گیا، بھارت ایشیا کپ کا اس وقت دفاعی چیمپئن ہے جس نے گذشتہ برس یو اے ای میں ہی ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تب یہ ایونٹ بھارت میں ہی منعقد ہونا تھا مگر بی سی سی آئی نے پاکستان کے ساتھ تنا کی کیفیت اور اپنے ملک میں گرین شرٹس کی میزبانی سے خود کو قاصر قرار دیتے ہوئے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا تھا۔ادھر پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے شرکا سے کہا کہ وہ اس ایونٹ کی اپنے ملک میں ہی میزبانی کرنیکا ارادہ رکھتا ہے، البتہ حتمی فیصلہ دوسرے ممبران کیساتھ مشاورت، ایونٹ کے قریب سکیورٹی صورتحال و دیگر معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق بھارت کے دورے سے انکار پر ایونٹ کو یو اے ای بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…