بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چاچا کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے لندن روانہ

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)صوفی عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیگر شہریوں کے علاوہ کھیلوں کا سامان ایکسپورٹ کرنے والوں کی بڑی تعداد چاچا کرکٹ کو الوداع کہنے آئی۔اس موقع پر چاچا کرکٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم عوام کی امنگوں کو زور پورا کرے گی اور موجودہ ٹیم میں بھرپور قابلیت ہے۔

خیال رہے کہ چاچا کرکٹ اپنے مخصوص لباس اور پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی میں خاص انداز کی وجہ سے ناصرف پاکستانی شائقین بلکہ بیرون ملک کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔عالمی مقابلوں میں بھی ٹی وی کیمرا کھیل کے دوران چاچا کرکٹ کے خوشی اور مایوسی پر مشتمل جذبات کی عکس بندی کرتا ہے۔چاچا کرکٹ کے تفصیلی انٹرویو میں کہا گیا کہ برطانوی کرکٹرجیفری بائیکاٹ نے صوفی عبدالجلیل کے لیے کہا تھا کہ چاچاکرکٹ نے کرکٹ کو زندگی بخشی۔اسی طرح بھارتی بلے باز سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس چاچا کرکٹ جیسا محب کرکٹ ہے۔خیال رہے کہ چاچا کرکٹ کو قومی ٹیم کی بے لوث حوصلہ افزائی کے اعزاز میں متعدد سرٹیفکیٹ اور تمغے مل چکے ہیں۔چاچا کرکٹ پہلی مرتبہ 1994 میں اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب وہ متحدہ عرب امارات میں منعقد آسٹریلیا کپ میں اپنے مخصوص لباس کے ساتھ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پہنچے۔دو برس بعد چاچا کرکٹ پاکستانی کرکٹ کے شائقین میں مقبولیت اختیار کرچکے تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…