آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض شکایتو ں سے بھرا خط لکھ دیا،مندرجات منظر عام پر

29  مئی‬‮  2019

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہوگئے، شکایتو ں سے بھرا خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو لکھ دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی اور ورلڈ کپ منتظمین بھارتی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش ہیں ، انہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کے رویئے اور تعاون نہ کرنے کی شکایت بھارتی بورڈ کو خط لکھ کر دی ہے۔خط میں شکوہ کیا گیا کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے پروٹوکولز اور معاہدوں کی

پاسداری نہیں کر رہی ، بھارتی ٹیم مینجمنٹ اپنے کھلاڑیوں کو میڈیا زون میں نہیں بھجوا رہی حالانکہ معاہدے کے مطابق تمام ٹیمیں کھلاڑیوں کو میڈیا زونز میں بھجوانے کی پابند ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد تین کھلاڑیوں کو بھجوانے کی بات ہوئی تاہم بھارتی مینجمنٹ نے ایک بھی کھلاڑی کو میڈیا زون میں نہیں بھجوایا۔اس حوالے سے بھارتی بورڈ نے کہاکہ اس کا جواب انگلینڈ میں موجود لوگ ہی دے سکتے ہیں لیکن منتظمین سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…