بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم مشن ورلڈ کپ شروع کرنے کارڈف سے ناٹنگھم پہنچ گئی

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناٹنگھم (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم مشن ورلڈ کپ شروع کرنے کارڈف سے ناٹنگھم پہنچ گئی، رابن ہڈ کا شہر ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرے گا۔جمعے کو پاکستان کا میچ دو مرتبہ کی سابق ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز اور اس کے بعد دوسرا میچ

میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے 11 کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹرینٹ برج کی پچ دیکھ کر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز فیصلہ کریں گے کہ پاکستان 7 بیٹسمینوں کے ساتھ جائے گا یا 6 بیٹسمینوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔امکان ہے کہ 11 رکنی ٹیم میں تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ایک ساتھ جگہ ملنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ فخر زمان اور امام الحق پاکستانی اننگز کا آغاز کریں گے۔تیسرے نمبر پر بابر اعظم آئیں گے، آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک بابر اعظم کو پاکستانی ویرات کوہلی کا خطاب دے چکے ہیں۔چوتھے نمبر پر حارث سہیل کھیلیں گے جبکہ پانچواں نمبر کپتان سرفراز احمد کیلئے مخصوص ہے۔ چھٹی پوزیشن پر محمد حفیظ اور شعیب ملک میں مقابلہ ہے۔ دوآل رائونڈرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔فاسٹ بولنگ کی ذمے داریاں حسن علی، محمد عامر اور وہاب ریاض نبھائیں گے۔ اگر پاکستان ایک اضافی بیٹسمین کو کھلاتا ہے تو عماد وسیم کی جگہ آصف علی ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ دس اوورز محمد حفیظ، حارث سہیل اور فخر زمان کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں پر واضح کردیا ہے کہ انہیں جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی کیوں کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…