بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء30مئی کو شروع ہوگا دو دن باقی رہ گئے

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء30مئی کو شروع ہوگا دو دن باقی رہ گئے ،ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والے ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں 11وینیوز پر 48 میچز کھیلیں گی ، افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا،پاکستانی ٹیم31 مئی جمعہ کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ

2019جمعرات 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان افتتاحی میچ سے شروع ہو گا۔ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے عالمی میلے میں 10 ممالک انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11 وینیوز پر 48 میچز میں ایک ٹرافی کیلئے جد وجہد کرینگے ،فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ40لاکھ ڈالر انعامی رقم بھی ملے گی۔ ریکارڈ 5 مرتبہ کا ورلڈ کپ چمپئن آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کریگا،پاکستان اپنی ورلڈ کپ مہم جمعہ31 مئی کو ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے شروع کریگا، اسی دن برسٹل میں آسٹریلیا اعزاز کا دفاع افغان ٹیم کے خلاف میچ سے شروع کریگا، نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ یکم جون کو سری لنکا سے کارڈف میں کھیلے گا۔ دو جون کو بنگلہ دیش کا پہلا میچ اوول گراونڈ میں جنوبی افریقا سے ہو گا۔ دومرتبہ کا فاتح بھارت میگا ایونٹ کا آغاز پانچ جون کو ساتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کرے گا۔ورلڈ کپ فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں شریک10 ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم کو پہلے مرحلے میں9 میچز ملیں گے۔4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…