لندن(آن لائن) میگا ایونٹ میں جہاں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی وہیں موسم بھی اپنا کھیل کھیلے گا، ورلڈ کپ میں موسم اہم کردار ادا کرسکتا ہے، بڑے ایونٹ میں بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے تیار،میگا ایونٹ کا پہلا میچ ہی بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے، 30مئی کو اوول کے مقام پرمیزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے میچ کے دوران تیز بارش ہوسکتی ہے۔
31مئی کوپاکستان اورویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، میچ سے قبل صبح کے اوقات میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ تین جون کو پاکستان اورمیزبان انگلینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سات جون کوپاکستان اورسری لنکا کے میچ سمیت6 سے 8جون تک میچ بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔9 سے 11 جون تک میچزمیں بارش کا امکان نہیں تاہم 12 جون کو پاکستان اورا?سٹریلیا کے میچ کے دوران پھر بادل برسنے کا امکان ہے۔ 13 سے 15 جون تک میچز کے دوران بادل چھائے رہیں گے، کہیں کہیں میچ متاثرہونے کا بھی امکان ہے۔ 16جون کوپاکستان اوربھارت کے میچ سمیت 20 جون تک کے میچز کے دوران بادلوں کا راج ہوگا تاہم برسنے کے امکانات کم ہیں۔21جون کو انگلینڈ اورسری لنکا جبکہ 23 جون کو پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 26 جون کو ایک بار پھر پاکستان کا میچ بارش کی نذرہوسکتا ہے۔ پاکستان کا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول ہے، تاہم29 جون کو پاکستان اورافغانستان کے میچ میں موسم صاف رہے گا۔ 2 سے لے کر 6جولائی تک بھی تمام میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس دوران 5جولائی کو پاکستان اوربنگلہ دیش کا میچ بھی شیڈول ہیدیگرمیچز توایک طرف 14 جولائی کوفائنل کے دن بھی لارڈز میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔ سیمی فائنلز اورفائنل کے علاوہ کسی میچ کے لیے متبادل دن نہیں ہوگا۔ میچ بارش کی نذرہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔