منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی،ماہرین کرکٹ بھی سرفراز کے فیصلے پر حیران

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسٹل(آن لائن)سرفراز احمد کی وہ سنگین غلطی جو افغانستان کے ہاتھوں شکست کا باعث بنی، قومی ٹیم کے کپتان کو 49 واں اوور شاداب خان سے کروانے پر شدید تنقید کا سامنا، ماہرین کرکٹ بھی سرفراز کے فیصلے پر حیران۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔

ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ نے 74 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں شکست کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر سے غصے سے پھٹ پڑے ہیں۔شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی اس شرمناک شکست کا ذمہ دار سرفراز احمد کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ماہرین کرکٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ جب آخری اوورز میں گیند سوئنگ ہونے لگی تھی، اور وہاب ریاض کی شاندار گیند بازی کے باعث میچ کسی حد تک پاکستان کے ہاتھ میں آگیا تھا، تو ایسے میں سرفراز احمد کی جانب سے 49 واں اوور کسی فاسٹ باولر سے کروانے کی بجائے لیگ اسپنر شاداب خان سے کیوں کروایا گیا۔  ورلڈکپ کی تیاریوں کے دوران پاکستان کو زبردست دھچکا پہنچا۔ ورلڈکپ کے پریکٹس میچ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں کرکٹ میچ میں شکست ہوئی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 263 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…