2019 کرکٹ ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا : کلائیو لائڈ کا دعویٰ

24  مئی‬‮  2019

لندن (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے عالمی کپ کے فائنل کے مین آف دا میچ کلائیو لائڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آل راؤنڈرز نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور 1975 کے عالمی کپ کے فائنل کے مین آف دا میچ کلائیو لائڈ نے کہا کہ 30 مئی سے

انگلینڈ میں شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں آل راؤنڈرز نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ میں بنی فلیٹ پچیں بیٹنگ کیلئے ساز گار ہیں جو عمومی طور پر بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہوں گی اور اس وجہ سے عالمی مقابلوں میں آل راؤنڈرز کی کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوں گے۔کلائیو لائڈ نے کہاکہ افغانستان سے انگلینڈ اور انڈیا سے ویسٹ انڈیز تک، ہر ٹیم کے پاس بہترین آل راؤنڈرز موجود ہیں،یہی وجہ ہے کہ مجھے یقین ہے کے ورلڈ کپ آل راؤنڈرز کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے عمدہ کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔ رواں سال مارچ میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ سے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کھیلی تھی جو برابر (ڈرا) رہی تھی۔آل راؤنڈر اینڈرے رسل کی ٹیم میں شمولیت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کلائیو لائڈ نے کہا کہ رسل کی شمولیت ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے امکانات بڑھا دیگی۔لائڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو جو دنیا بھر میں مختلف ٹورنامنٹس میں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں، واپس بلا لیا ہے۔ وہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔ گذشتہ لگ بھگ 20 برسوں کے دوران ہم نے اچھے کرکٹ کے کھلاڑی کھوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اچھے کھلاڑی بہتر کارکردگی کی نیت سے ایک دفعہ پھر واپس آ چکے ہیں۔جب لائڈ سے پوچھا گیا کہ عالمی کپ 2019 میں ان کی فیورٹ ٹیم کون سی ہے تو ان کا جواب تھابرطانیہ میں لوگوں کا خیال ہے کہ انگلینڈ اس مرتبہ بہتر کارکردگی دکھائیگا’اس میں کوئی شک نہیں کہ حالیہ برسوں میں ان کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ ان کی ٹیم متوازن ہے۔ اس مرتبہ انگلینڈ مشکل حریف ثابت ہو گا۔ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے لائڈ نے کہاکہ ہم سب کا خیال تھا کہ ہم وکٹ پر جائیں گے اور رنز بنائیں گے۔ مگر اس سے یکسر مختلف معاملہ ہوا۔ ہم ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو کر واپس آتے رہے۔ میں اپنے بولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں جنھوں نے انڈیا کو 60 اوورز کی اننگز میں 200 رنز بھی نہ بنانے دیے۔ ہم بلے باز کچھ نہ کر پائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…