منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد نے پاکستانی اسکواڈ میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستانی اسکواڈ میں انتشار کی افواہوں کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں انتشار کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، نجانے لوگ اس طرح کی باتیں اور تبصرے کیوں کر رہے ہیں؟۔ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد نے

سختی سے ان باتوں کی تردید کردی کہ پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تنائو کی کیفیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نجانے لوگ اس طرح کی باتیں اور تبصرے کیوں کر رہے ہیں، ٹیم میں انتشار کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بڑی اچھی بات ہوگی کہ اس طرح کی افواہیں عوام میں نہ پھیلائی جائیں۔انھوں نے کہا کہ کھیل میں مسائل ضرور ہیں اور ان کا حل تلاش کرنا بھی ممکن ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی بیٹنگ نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی پیش کی۔ بولنگ میں غلطیاں سامنے آئیں، خاص طور پر ابتدائی 13 اوورز میں 120 رنز بن جانا فکرمندی کی بات رہی، اس طرح کا آغاز ہوتو بعد میں 400 کا ٹوٹل بھی ممکن نظر آنے لگتا ہے تاہم بولرز کوشش کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے رہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ فیلڈنگ کی وجہ سے زیادہ مسائل ہوئے، ورلڈکپ سے قبل میسر وقت میں ان خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،انگلینڈ سے سیریز کے نتائج ہمارے حق میں نہیں رہے تاہم کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے آخری میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں لیں، حسن علی اور عماد وسیم نے بھی اچھے اسپلز کرتے ہوئے بیٹنگ وکٹوں پر حریف بیٹسمینوں کیلئے مشکلات پیدا کیں، مسائل کا حل موجود اور بولرز سے ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…