پاک بھارت ٹاکرا، ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار ،مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے

22  مئی‬‮  2019

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں میچ کھیلا جائیگا میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم

میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے باوجود بر طانیہ میں پاک بھارت کمیونٹی میں نفرت انگیزی نہیں پائی جاتی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…