جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تین تبدیلیوں کے ساتھ انگلینڈ کے حتمی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان،ڈیوڈ ولی کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنے 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے جوفرا آرچر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا جبکہ ڈیوڈ ولی کا ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔کیربیئن جزائر سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر 90میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے مسلسل گیند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انگلینڈ کے قوانین میں تبدیلی کی بدولت وہ انگلش ٹیم کیلئے کھیلنے میں کامیاب رہے

۔پہلے کسی بھی غیرملکی کو انگلینڈ کی شہریت اختیار کرنے کے 7سال بعد قومی ٹیم میں شمولیت کی اجازت تھی تاہم اب انگلش کرکٹ کے قانون میں تبدیلی کی بدولت وہ تین سال بعد ٹیم میں منتخب ہو گئے۔بارباڈوس کے سابق شہری 24سالہ فاسٹ باؤلر انگلینڈ کے ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے لیکن پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں متاثر کن کھیل کی بدولت وہ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔انگلینڈ نے عالمی کپ کے لیے ابتدائی طور پر اعلان کردہ اسکواڈ سے ڈیوڈ ولی اور جو ڈینلی کو ڈراپ کردیا جبکہ اسپن آل راؤنڈر لیام ڈاسن بھی انگلش ٹیم کے لیے عالمی کپ کھیلتے نظر آئیں گے۔ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے ایلکس ہیلز کی جگہ جیمز ونس اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کا اسکواڈ ان میں آئن مورگن(کپتان)، جوز بٹلر، جونی بیئراسٹو، جیمز ونس، جیسن روئے، جو روٹ، معین علی، بین اسٹوکس، لیام ڈاسن، کرس ووکس، ٹام کرن، عادل رشید، لیام پلنکٹ، مارک وْڈ اور جوفرا آرچر شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…